0
Sunday 17 Nov 2019 22:57

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی تسلسل کیساتھ جاری رہیگی، بلوچستان کسٹم حکام

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی تسلسل کیساتھ جاری رہیگی، بلوچستان کسٹم حکام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹم بلوچستان نے کوئٹہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 9 گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔ ترجمان کسٹم کوئٹہ کے مطابق ایئرپورٹ روڈ پر واقع موٹر شورومز پر چھاپوں کے دوران 9 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لی گئیں، جن کی مالیت 11 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ کسٹم کی کارروائی میں ایف سی اور پولیس نے بھی حصہ لیا، اس موقع پر شوروم مالکان نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم فورسز نے حالات پر قابو پالیا۔ کسٹم حکام کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی اور اس کی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 827835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش