QR CodeQR Code

خورشید شاہ کا ضمانت کی درخواست دائر کرنے سے صاف انکار

17 Nov 2019 15:25

سکھر میں اپنے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر پی پی رہنما نے کہا کہ مجھ پر نیب کرپشن ثابت کرے یا با عزت بری کرے تاکہ سیاسی انتقام لینے والوں پر مقدمہ دائر کرسکوں، نیب کو مزید ایک سال کا ریمانڈ دیا جائے تاکہ وہ جھوٹے الزامات کو ثابت کر سکے، نیب سکھر نے میری کردار کشی کی اور میرا میڈیا ٹرائل کرایا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید احمد شاہ نے ضمانت پر رہائی سے صاف انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ نے ضمانت پر رہائی سے صاف انکار کرتے ہوئے اپنے وکلاء سے کہا ہے کہ مجھ پر نیب کرپشن ثابت کرے یا با عزت بری کرے تاکہ سیاسی انتقام لینے والوں پر مقدمہ دائر کرسکوں، نیب کو مزید ایک سال کا ریمانڈ دیا جائے تاکہ وہ جھوٹے الزامات کو ثابت کر سکے۔ وکلاء کی ٹیم سے ملاقات کے دوران انہوں نے ضمانت کے پیپرز پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نیب سکھر نے میری کردار کشی کی اور میرا میڈیا ٹرائل کرایا۔ خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار کارڑا کے بقول خورشید شاہ نے کہا کہ ایک ہی الزام میں ان پر تین بار نیب نے جھوٹے مقدمے بنائے، دو مقدموں میں سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے با عزت بری کیا۔


خبر کا کوڈ: 827837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827837/خورشید-شاہ-کا-ضمانت-کی-درخواست-دائر-کرنے-سے-صاف-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org