QR CodeQR Code

امپائر کی انگلی اور جعلی تبدیلی نہیں صرف عوام کی مرضی چلے گی، بلاول بھٹو زرداری

17 Nov 2019 18:44

اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ میرا سوال بدستور اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا سوال بدستور اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اب نہ امپائر کی انگلی، نہ جعلی تبدیلی، صرف عوام کی مرضی چلے گی۔ بلاول کے ٹوئٹ پر اپنے ردعمل میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ‏تبدیلی تو پسند آئی آپ نے رومن اردو میں لکھنا سیکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونئر زرداری لگے رہیں، ایک روز والد کے سیاسی حصار سے بھی نکل ہی جائیں گے، آپ کوبار بار لانچ کرنےکی کوششوں میں مسلسل ناکامی ہو رہی ہے۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سیلیکشن کے حوالے سے جملہ بازی سے قبل ذرا اپنی پارٹی کا ٹریک ریکارڈ چیک کرلیں، جونیئر زرداری نے خود کیسے اسٹارٹ لیا اور پرچی پر کیسے آئے۔ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تو 22 سال کی سیاسی جدوجہد کے بعد عوام کی نمبر ون چوائس ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 827845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827845/امپائر-کی-انگلی-اور-جعلی-تبدیلی-نہیں-صرف-عوام-مرضی-چلے-گی-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org