0
Sunday 17 Nov 2019 18:53

26 نمبر چونگی اسلام آباد پہ جے یو آئی (ف) کا دھرنا، ٹریفک بلاک اور راستے بند

26 نمبر چونگی اسلام آباد پہ جے یو آئی (ف) کا دھرنا، ٹریفک بلاک اور راستے بند
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکن 26 نمبر چونگی اسلام آباد پہنچ گئے اور دھرنا دے کر احتجاج شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کارکنوں کے چوک پر پہنچنے پر پولیس نے عام ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا۔ دوسری جانب پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کے تحت شاہراہوں کی بندش اور احتجاج کا دائرہ ہر شہر تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ صوبائی قیادت کی جانب سے رابطہ مہم کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔ کارکنوں نے اٹک میں خیرآباد پل اور مالاکنڈ میں چکدرہ پل کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ کوئٹہ، چمن، خیرپور اور کندھ کوٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی جے یو آئی نے دھرنا دے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں بھی جے یو آئی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔ شرکا نے کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے کو فلور مل کے مقام پر بند کردیا۔ کوئٹہ میں جے یو آئی کے کارکنوں نے نوشکی میں دھرنا دے دیا جس کے باعث کوئٹہ تفتان روڈ بند ہوگئی جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ چمن میں بھی جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے دھرنا دے رکھا ہے جس کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت معطل ہوگئی جبکہ مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں اور مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیکیورٹی حکام اور مقامی انتظامیہ کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے جبکہ کارکنوں نے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔
 
خبر کا کوڈ : 827846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش