0
Sunday 17 Nov 2019 19:19

وزیراعظم عمران خان کو اب حکومت کرنیکا کوئی حق نہیں ہے، اکرم درانی

وزیراعظم عمران خان کو اب حکومت کرنیکا کوئی حق نہیں ہے، اکرم درانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں ہمارے پُرامن دھرنے کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے بنوں میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے رہبر کمیٹی کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے ہیں، تاہم وزیراعظم کے استعفے پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلان بی کے تحت دن کو سڑکیں بند رہیں گی اور رات کو کھول دی جائیں گی، وزیراعظم عمران خان کو اب حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ عوام بہت جلد خوشخبری سنے گی کیونکہ موجودہ حکومت جانے والی ہے اور جلد جے یو آئی (ف) کا دور آنے والا ہے، ملک کی تاریخ کا پہلا دھرنا ہے جس میں نہ تو کوئی لاٹھی چلی اور نہ ہی گولی چلی۔ انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، جبکہ احتجاج کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کیلئے آج رات اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، ہم تیسرے مرحلے پر ہر اضلاع میں احتجاج منعقد کریں گے۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما نے کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان دھرنے کے دوران صبر اور استقامت سے کام لیں۔
خبر کا کوڈ : 827851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش