QR CodeQR Code

چارسدہ میں اساتذہ بھرتی ٹیسٹ، خواتین کی تلاشی مَردوں کے ذریعے لینے پر اُمیدواروں کا شدید احتجاج

17 Nov 2019 19:25

مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ عمل ہمارے معاشرے اور اقدار کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، خواتین کی تلاشی کیلئے خاتون گارڈ تعینات کی جائے۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ کیلئے آنے والوں سے موبائل اور پرس جمع کرنے کے بھی 50 روپے لئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کیلئے فیئر ٹیسٹنگ سروس (ایف ٹی ایس) کے زیر اہتمام لیا جانے والا ٹیسٹ اسوقت بدنظمی کا شکار ہوا جب ٹیسٹ کیلئے آنے والی طالبات کی تلاشی مرد گارڈ لینے لگے۔ اساتذہ کی خالی آسامیوں کیلئے چارسدہ میں کئی جگہوں پر ایف ٹی ایس کے زیر اہتمام  پی ٹی ایس کے ٹیسٹ لئے گئے، مردان روڈ پر واقع نجی سکول کے ٹیسٹ سنٹر میں اسوقت بدنظمی پیدا ہوگئی جب طالبات کی تلاشی مرد گارڈ لے رہے تھے۔ طالبات کے والدین نے عملے کی اس عمل کی شدید مذت کرتے ہوئے احتجاجاً مردان چارسدہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ عمل ہمارے معاشرے اور اقدار کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، خواتین کی تلاشی کیلئے خاتون گارڈ تعینات کی جائے۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ کیلئے آنے والوں سے موبائل اور پرس جمع کرنے کے بھی 50 روپے لئے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں والدین اور عملے کے مذاکرات کے بعد مرد گارڈز کو ہٹایا گیا اور پی ٹی ایس کا پرچہ ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی یہی پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہونے کی وجہ سے منسوح کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 827852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827852/چارسدہ-میں-اساتذہ-بھرتی-ٹیسٹ-خواتین-کی-تلاشی-م-ردوں-کے-ذریعے-لینے-پر-ا-میدواروں-کا-شدید-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org