1
0
Sunday 17 Nov 2019 21:15
شیعہ سنی کو لڑانے کیلئے تفرقہ بازی کی آگ کو ہوا دی گئی

امریکہ ظالموں کا سربراہ ہے، امریکی ایجنٹ مسلمانوں میں گھسے ہوئے ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

امریکہ ظالموں کا سربراہ ہے، امریکی ایجنٹ مسلمانوں میں گھسے ہوئے ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ ایوان اقبال لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام بسلسلہ عید میلاد النبی (ص) ہونیوالی وحدت کانفرنس میں تمام مذاہب، تمام مسالک اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت ملک بھر سے آئے مشائخ عظام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین راجہ ناصر عباس نے یہاں اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے لئے میلاد نبی (ص) عید بھی ہے، اگر آسمان سے آخری نبی (ص) آئے تو وہ کیوں عید کا دن نہیں ہوگا، اس لئے ہمارے لئے ربیع الاؤل کا مہینہ برکتوں، جشن کا مہینہ اور یہ ایام ہیں، اسی طرح ان کی نسل سے تعلق رکھنے والے حضرت امام جعفر صادق علیہ اسلام کی تشریف آوری بھی اسی مہینے میں ہوئی ہے۔ دنیا میں سات کروڑ سے زائد سادات ہیں، تعلیمات اہلبیت (ع) کو دنیا میں پہنچانے میں انکا مرکزی کردار، عزت، اہمیت اور شرف ہے، اس لئے ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارا تعلق رسول (ص) اور اہلبیت سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دور میں ہم ہیں، اسے سمجھنے کی ضرورت ہے، یہ فتنوں کا دور ہے، دشمن کھل کر سامنے آچکا ہے، نفاق کے چہرے سے پردہ ہٹ چکا ہے، حملہ آور چاہتا ہے کہ اپنے تسلط کو پوری امت مسلمہ پر نافذ رکھے، لیکن قرآن کہتا ہے کہ دنیا کے فرعونوں کو تسلط پیدا نہیں کرنے دینا، خواہ وہ کسی بھی قسم کا تسلط ہو، ان انسان دشمن درندوں، انسانیت کے قاتلوں کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دینا، حضرت علی علیہ السلام کی آخری وصیت تھی کہ ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مدد گار بننا، اس دنیا میں ظالموں کا ایک گروہ ہے، جس کا سربراہ امریکہ ہے، اس کے ساتھی مسلمانوں کی صفوں میں گھس بیٹھے ہیں، جو اثر انداز ہوتا ہے، ہمارے درمیان تفرقہ پیدا کرتا ہے، تاکہ ہم بٹ جائیں اور فاصلے پیدا ہو جائیں، پھر یہ کہتا ہے کہ آپ امریکہ کو قبول کرلو، اس شیطان کے شیلٹر تلے آجاؤ، اسی میں فائدہ ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ امام خمینی خود سید زادہ ہیں، جو دشمن کی سازشوں کو دیکھتے ہیں، انہوں نے ہفتہ وحدت کا اعلان کرکے دشمن کو مایوس اور امت مسلمہ کو ایک کیا، ہماری عبادت گاہوں پر خون کی ہولی کھیلی گئی، یہ دشمن کے آلہ کار تھے، جو وطن کو کمزور اور کھوکھلا کر رہے تھے، اس کا مقابلہ ہم نے وحدت سے کیا، آج وہ گلدستہ موجود ہے، جس نے تکفیر اور دہشتگردی کو شکست دیکر امت کو اتحاد کی لڑی میں پرویا، ہمارا ظاہر اور باطن ایک ہے، ہم پاکستان بنانے والوں کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں، ہمارے اسلاف نے پاکستان بنایا تھا، ہم ملے تھے، پاکستان بن گیا، ہم نے اکٹھے ہوکر دشمنوں کو شکست دے ڈالی، ہم سب یہاں موجود ہیں، ہم سب آگے بڑھیں گے، ہم میں کسی کے ہاتھ مظلوموں کے خون سے نہیں رنگے بلکہ ان کے ہم مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، لیکن جہاں قانون کی عملداری نہ ہو، وہاں انصاف نہیں ملتا، کرپٹ کے گریبان پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عمران خان نے کرپٹ لوگوں کو پکڑنا شروع کیا تو ان پر یہودیوں کے ایجنٹ جیسے الزامات لگنا شروع ہوگئے، لیکن الزامات لگتے ہیں اور لگیں گے، دنیا میں ایک ہی فرعون، جلاد اور شمر ہے، یہ سارے جلاد ہمارے لئے شمر ہیں، سارے لوٹنے والے شمر ہیں، سارے سیاسی فرعون جو مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں، سارے ہی فرعون ہیں، لیکن ہم نے اکٹھے رہ کر آگے بڑھنا ہے، ایک دوسرے کی توانائیوں سے استفادہ کرنا ہے، مسلمانوں کی وحدت کا پہلا مرحلہ یہ ہے کہ ہم دشمن کے مقابلے میں اکٹھے ہوکر اسے شکست دیں اور آخری مرحلہ یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات اپنا کر پوری دنیا پر غالب آسکتے ہیں، ان شاء اللہ یہاں ایسی شخصیات اور ان کی اولادیں موجود ہیں، ہم اس تمام سرمائے کو اکٹھا کرکے اس وطن کو ریاست مدینہ بنائیں گے، یہ سبز ہلالی پرچم والا پاکستان ہے یا قائداعظمؒ کا پاکستان ہے، جس کے پاس سبز پاسپورٹ ہے، وہ ہمارا بھائی ہے، یہ ہمارا رشتہ اللہ کے آخری نبیﷺ کی سنت کا رشتہ ہے، یہ ہمیشہ مضبوط ہوگا اور اس ملک کی تقدیر بدل ڈالے گا۔
خبر کا کوڈ : 827858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
حیرت ہے کہ مجلس کی ایوان اقبال میں ایک بڑی کانفرنس ہوئی، جس میں گورنر پنجاب تک نے شرکت کی، مگر اس کانفرنس کے سیکرٹری جنرل تک کی متعلقہ تصویر نہیں لگائی، نہ ہی کانفرنس کی تصویری رپورٹ نظر آرہی ہے۔ مہربانی کریں اور ایک قومی جماعت کو اس کے قد کاٹھ کے مطابق جگہ دیا کریں۔
ہماری پیشکش