QR CodeQR Code

باکمال لوگوں کے لاجواب کارنامے

پی آئی اے کے ٹشو پیپرز کی فروخت کا انکشاف

17 Nov 2019 23:38

پی آئی اے کے ترجمان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جو بھی ملازم ملوث ہوا اس کے خلاف سخت ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کے عملے نے ٹشو پیپرز کو بھی نہیں بخشا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک ہیئر ڈریسر شاپ پر پی آئی اے کے پرنٹ کردہ ٹشو پیپرز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ پی آئی اے کے ملازمین نے مبینہ طور پر خوراک اور پرزہ جات کے بعد ٹشو پیپرز کو بھی نہ چھوڑا۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے معروف سیلون پر پی آئی اے کے ٹشو پیپرز استعمال ہو رہے ہیں، جبکہ سیلون کے مالک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کلو کے حساب سے ٹشو پیپرز بیچتے ہیں اور وہ کافی عرصے سے ٹشو پیپرز خرید رہے ہیں۔ دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جو بھی ملازم ملوث ہوا اس کے خلاف سخت ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 


خبر کا کوڈ: 827863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827863/پی-ا-ئی-اے-کے-ٹشو-پیپرز-کی-فروخت-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org