0
Sunday 17 Nov 2019 23:40
کلبھوشن یادیو بھارت کا اصلی چہرہ ہے

بھارت جبر کے باوجود کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام رہا ہے، ڈاکٹر محمد فیصل

بھارت جبر کے باوجود کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام رہا ہے، ڈاکٹر محمد فیصل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی وزیرخارجہ کی جانب سے غیر ملکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کئے جانے والے دعوؤں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے جھوٹے دعوے بی جے پی حکومت کی پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے لئے بھیجا جانے والا کمانڈر کلبھوشن یادیو بھارت کا اصلی چہرہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت جبر کے باوجود کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 827864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب