0
Monday 18 Nov 2019 00:29

پیر آف گولڑہ شریف اور حامد سعید کاظمی کی مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات، عزیزوں کی وفات پر اظہار افسوس

پیر آف گولڑہ شریف اور حامد سعید کاظمی کی مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات، عزیزوں کی وفات پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ پیر آف گولڑہ شریف پیر معین الحق گیلانی، سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی اور ممتاز عالم دین سید ارشد سعید کاظمی وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ باب القریش ملتان پہنچے جہاں انہوں نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ اور ان کے کزنوں نواب عاشق حسین قریشی مرحوم اور نواب ریاض حسین قریشی مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر ممتاز صنعت کار خواجہ یونس، مفتی سمیع الحق خطیب اعظم گولڑہ شریف، محمد اجمل کھچی، محمد صدیق معین اور ڈاکٹر آصف قریشی بھی موجود تھے۔ دریں اثناء گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے گھر آئے اور انہوں نے وزیرخارجہ سے ان کی ہمشیرہ اور کے کزنوں نواب ریاض حسین قریشی مرحوم اور نواب عاشق حسین قریشی مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ بعدازاں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے صوبائی وزیر توانائی کی رہائش گاہ پر منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے پہلی فلاحی ریاست حضور پاک نے قائم کی، مغرب اسی نظام کو آج یورپ اور پوری دنیا میں ویلفئیر سٹیٹ کے نام سے پیش کر رہا ہے، موجودہ حکومت ریاست مدینہ کے حوالے سے فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کوشاں ہے، صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام فلاحی ریاست کی طرف پیش قدمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول پاک کی ذات و سیرت کسی ایک مکتب فکر کیلئے بلکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، آپ رہتی دنیا تک سب سے بڑے رسول، قانون دان، جرنیل، حکمران اور سیاستدان ہیں، پیارے نبی کو ہر صفت عروج کے اعلیٰ ترین درجہ پر عطا ہوئی، حضوراکرم کی زندگی کے مختلف پہلووں سے ہمیں رہنمائی تلاش کرنی ہے، رسول پاک کی تعلیمات پر عمل کرکے نہ صرف ہم دین و دنیا میں فلاح پاسکتے ہیں بلکہ انتہائی پسندی اور دہشتگردی جیسے اثرات پر قابو پاسکتے ہیں، میرا اولین ایجنڈا ملک وملت اور اس وسیب کی خدمت ہے، اپنے عہدے کے حوالے سے پاکستان کے وقار کے لیے کوشاں ہوں، پاکستان کو بہت بڑے امتحان درہیش ہیں، وطن عزیز کو بڑی آزمائشوں کا سامنا ہے، اللہ تعالی پاکستان کو تمام آزمائشوں سے بچائیں گے، انہوں نے کہاکہ حکومت کو اس ایک سال میں بین الاقوامی سطح پر بہت کامیابیاں ملی ہیں۔ امریکہ، کینیڈا، یورپ، امارات، افریقہ اور سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانی اس کے گواہ ہیں۔اس ایک سال میں بیرون ملک پاکستانیوں کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 827865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش