0
Monday 18 Nov 2019 10:08
ریاستی سرپرسی میں بھارت کے اندر اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزی جاری ہے

مقبوضہ کشمیر میں امن قائم ہونیکا بھارتی بیان پاکستان نے مسترد کر دیا

دہشتگردی کیلئے پاکستان بھیجا گیا کلبھوشن یادیو بھارت کا اصلی چہرہ ہے
مقبوضہ کشمیر میں امن قائم ہونیکا بھارتی بیان پاکستان نے مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کے بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے فرانسیسی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، اگر وہاں امن قائم ہوگیا ہے تو مقبوضہ وادی میں معمول کی صورتحال دنیا کی نظروں سے کیوں اوجھل ہے؟ ترجمان نے کہا کہ  دراصل بھارت جبر کے باوجود کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام رہا ہے، بھارت میں ریاست کی سرپرستی میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیزی جاری ہے۔ ترجمان ڈاکٹر فیصل نے پاکستان پر دہشت گردوں کی معاونت کے الزام پر کہا کہ فرانسیسی اخبار کو انٹرویو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کا حصہ ہے، پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کرتا ہے، دہشت گردی کے لئے پاکستان بھیجا گیا کمانڈر کلبھوشن یادیو بھارت کا اصل چہرہ ہے، بھارت پاکستان مخالف جنون ختم کرکے حقیقت کا سامنا کرے۔
 
خبر کا کوڈ : 827868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب