0
Monday 18 Nov 2019 10:53

وزیراعظم آج حویلیاں مانسہرہ موٹروے کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم آج حویلیاں مانسہرہ موٹروے کا افتتاح کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج حویلیاں مانسہرہ موٹروے کا افتتاح کریں گے، اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے علاقے کی ترقی کیلئے اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تقریب میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، اعظم سواتی سمیت دیگر اہم وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سفارتکار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ وزارت مواصلات کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حویلیاں مانسہرہ سیکشن سی پیک کے تحت حویلیاں تھاکوٹ منصوبے کا حصہ ہے، جس پر 136 ارب روپے لاگت آئے گی۔ حکام کے مطابق تھاکوٹ تک باقی منصوبہ فروری 2020ء میں مکمل ہوگا۔ یہ منصوبہ چین اور پاکستان کے درمیان تجارتی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے اہم شاہراہ کے طور پر استعمال ہوگا، اس سے حسن ابدال، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور شمالی علاقوں کی تقریباً 70 لاکھ آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔ موٹروے سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا کیونکہ اس سے مانسہرہ، وادی ناران اور گلگت بلتستان تک رسائی ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 827871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش