0
Monday 18 Nov 2019 12:06

حلقہ این اے 259، ضمنی الیکشن میں جے ڈبلیو پی کے شازین بگٹی کامیاب

حلقہ این اے 259، ضمنی الیکشن میں جے ڈبلیو پی کے شازین بگٹی کامیاب
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر اتوار کو دوبارہ انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے گئے، 29پولنگ کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج مطابق جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار نوابزادہ شازین بگٹی2257 ووٹ لیکر آگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 کے29 پولنگ اسٹیشنز پر اتوار کو دوبارہ انتخابات ہوئے، جن میں 27899 خواتین اور 19370 مرد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اور ری پولنگ کے موقع پر 18 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے تھے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شازین بگٹی نے 2257، آزاد امیدوار میاں خان نے 202 اور میر طارق کھیتران نے 144 ووٹ حاصل کئے۔
خبر کا کوڈ : 827872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے