QR CodeQR Code

کوئٹہ فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا سابق کمانڈر بھائی سمیت قتل

18 Nov 2019 12:26

دوران مری عرف بزرگ کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر تھے اور حال ہی میں انھوں نے ہتھیار ڈالے تھے، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل، پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے کلی شابو کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دوران مری عرف بزرگ اور عبدالعزیز مری جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین سگے بھائی ہیں جنہیں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ گاڑی میں وہاں سے گزر رہے تھے۔ واضع رہے کہ دوران مری عرف بزرگ کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر تھے اور حال ہی میں انہوں نے ہتھیار ڈالے تھے، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 827877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827877/کوئٹہ-فائرنگ-سے-کالعدم-تنظیم-کا-سابق-کمانڈر-بھائی-سمیت-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org