0
Monday 18 Nov 2019 12:33

فضل الرحمان اکیلے اور مسلم لیگ (ق) عمران خان کیساتھ ہے، شیخ رشید

فضل الرحمان اکیلے اور مسلم لیگ (ق) عمران خان کیساتھ ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان غلط فہمی دور کرلیں، مسلم لیگ (ق) وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔ راولپنڈی میں وقارالنساء کالج کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بیماری پر سیاست کرنے کے قائل نہیں ہیں۔ شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) کو مشورہ دیا کہ زیادہ بیماری بیماری نہ کریں یہ نہ ہو کہ یہ فلم الٹی ہوجائے، نوازشریف باہر جاکر علاج کرائیں اور واپس آئیں ہم ان کا انتظار کریں گے۔ انہوں نے کسی ان ہاؤس تبدیلی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے، وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا علم نہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے، اتفاق کرتا ہوں تاہم عمران خان اس کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سینیئر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما خور شید شاہ اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بری طرح پھنسے ہوئے ہیں، خورشید شاہ کے علاوہ پی پی کے تمام ارکان پلی بارگین پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو سرکلر ریلوے دینے پر تیار ہوں، ایم ایل ون اسی مہینے شروع ہوجائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 827879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے