QR CodeQR Code

بہاولپور، تحصیل یزمان کے ریگستان سے 2 بھارتی شہری گرفتار، مقدمہ درج

18 Nov 2019 13:21

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پرشانت کا تعلق بھارتی ریاست حیدر آباد جبکہ وری لال کا تعلق ریاست مدھیہ پردیش سے ہے، دونوں شہری بنا پاسپورٹ اور دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ بہاولپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 بھاتی شہری گرفتار کرلیے، ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ بہاولپور کی تحصیل یزمان کے ریگستان سے دو بھارتی شہری گرفتار کر لئے گئے جس کی شناخت پرشانت وائندم ولد بابو راؤ وائندم اور وری لال ولد صوبی لال کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں شہری بغیر پاسپورٹ اور دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہوئے اور ان کے خلاف کنٹرول آف انٹری ایکٹ 3 اور 4 کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق پرشانت کا تعلق بھارتی ریاست حیدر آباد جبکہ وری لال کا تعلق ریاست مدھیہ پردیش سے ہے، دونوں شہری بنا پاسپورٹ اور دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہوئے۔ پولیس بھارتی شہریوں کو آج عدالت پیش کرے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 827887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827887/بہاولپور-تحصیل-یزمان-کے-ریگستان-سے-2-بھارتی-شہری-گرفتار-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org