0
Monday 18 Nov 2019 13:43

اوکاڑہ، دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق

اوکاڑہ، دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ اوکاڑہ کے علاقہ ملحو شیخو کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اوکاڑہ میں علاقہ ملحو شیخو کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں ایک بچہ، 5 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، واقعہ کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کے مطابق کشتی میں 20 سے 25 افراد سوار تھے، جب کہ حادثہ گنجائش سے زیادہ افراد کے کشتی میں بیٹھنے کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اب تک دریا سے 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جب کہ کشتی ڈوبنے کے مقام پر دیگر افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی آمدورفت کے لیے استعمال کی جاتی ہے تاہم آج سفر کے دوران اچانک حادثہ پیش آیا۔
خبر کا کوڈ : 827889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب