QR CodeQR Code

سرحدپارکے پاکستان داخل ہونے والے دو بھارتیوں کو ملتان عدالت میں پیش کردیا گیا 

18 Nov 2019 14:39

ایف آئی آر کے مطابق بھارتی ملزمان وایندم اور وری لعل کو بہاولپور کے ریگستان سے 14 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا، دونوں ملزمان بغیر ویزہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے، ملزمان کیخلاف پاکستان کنٹرول آف انٹری ایکٹ 1952 (3)(4) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت سے سرحدپار کرکے پاکستان آنیوالے دو بھارتی باشندوں کو ایف آئی اے ملتان کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، ایف آئی اے کورٹ ملتان نے پولیس کو بھارتی ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ یزمان بہاولپور ڈسٹرکٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا، ایف آئی آر کے مطابق بھارتی ملزمان وایندم اور وری لعل کو بہاولپور کے ریگستان سے 14 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا، دونوں ملزمان بغیر ویزہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے، ملزمان کیخلاف پاکستان کنٹرول آف انٹری ایکٹ 1952 (3)(4) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ یزمان کے علاقہ مجسٹریٹ نے ملزمان کو ایف آئی اے ملتان کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا، ایف آئی اے ملتان نے ملزمان کو دوبارہ علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 


خبر کا کوڈ: 827905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827905/سرحدپارکے-پاکستان-داخل-ہونے-والے-دو-بھارتیوں-کو-ملتان-عدالت-میں-پیش-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org