0
Monday 18 Nov 2019 15:03

چوتھی تھل جیپ ریلی کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر، آصف فضل فاتح، زین محمود رنراپ قرار

چوتھی تھل جیپ ریلی کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر، آصف فضل فاتح، زین محمود رنراپ قرار
اسلام ٹائمز۔ چوتھی تھل جیپ ریلی کے موقع پر لیہ تھل میلہ کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبات ریگزار تھل میں اپنی تمام تررنگینوں کو بکھیرتے ہوئے انمٹ یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ میلہ کے تیسرے اور آخری دن کی تقریبات کا آغاز قومی پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، ایم این اے عبدالمجیدخان نیازی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوا، ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ، پی ٹی آئی رہنما سجن خان تنگوانی وبشارت رندھاوا، اسسٹنٹ کمشنرز سلیمان لون و نیاز احمد، ضلعی افسران موجود تھے۔ چوتھی سالانہ تھل جیپ ریلی کے غیرحتمی ابتدائی نتائج موصول ہوگئے، جن کے مطابق اے کٹیگری میں آصف فضل پہلے نمبر پر، زین محمود دوسرے اور محمد جعفر تیسرے نمبر پر رہے، بی کٹیگری میں محمد نعمان پہلے، عامرخان دوسرے جبکہ عمر پروا تیسرے نمبر پر رہے، غیرحتمی نتائج کے مطابق سی کٹیگری میاں رفیق پہلے، ندیم خان دوسرے جبکہ گوہرسانگی تیسرے نمبر پر رہے، ڈی کٹیگری میں ظفرخان پہلے، بیرواگ مری دوسرے اور عمراقبال تیسرے نمبر پر رہے۔ چوتھی تھل جیپ ریلی کے کھلاڑیوں نے بنائے گئے ٹریک کو مشکل اور دشوارگزار قرا ر دیا جس کی وجہ سے اکثر کھلاڑیوں کی گاڑیاں خراب ہوگئیں اور ریسرز کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ ریس سے بھی باہر ہونا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 827913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش