0
Monday 18 Nov 2019 15:43

حویلیاں موٹروے، افتتاح سے قبل نواز شریف کے بینرز لگ گئے

حویلیاں موٹروے، افتتاح سے قبل نواز شریف کے بینرز لگ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹروے کے حویلیاں تھاہ کوٹ سیکشن کاافتتاح کریں گے جس سے قبل ہی رات گئے وہاں کسی نے سابق وزیراعظم نواز شريف کے پوسٹر لگا دیئے۔ بینرز پر نواز شریف کے علاوہ (ن) لیگ کے دیگر رہنماؤں کی تصویریں بھی موجود ہیں، جبکہ اس منصوبے کا افتتاح کرنے والے نواز شریف کو کریڈٹ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے ’’جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، ہزارہ کے عوام کو موٹر وے کا تحفہ دیا، نواز شریف تیرا شکریہ‘‘۔ انتظامیہ نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ بینر کس نے لگائے، جبکہ (ن) لیگ کی مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نواز شریف نے بنوایا تھا، عمران خان صرف افتتاح کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حویلیاں مانسہرہ سیکشن سی پیک کے تحت حویلیاں تھاہ کوٹ منصوبے کا حصہ ہے جس پر 136 ارب روپے لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ چین اور پاکستان کے درمیان تجارتی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے اہم شاہراہ کے طور پر استعمال ہوگا۔ اس سے حسن ابدال، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور شمالی علاقوں کی تقریباً 70 لاکھ آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔ موٹروے سے مانسہرہ، وادی ناران اور گلگت بلتستان تک رسائی کے باعث سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 827922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش