0
Monday 18 Nov 2019 16:38

کراچی میں بنگلے سے رکن اسمبلی کی بیٹی کی لاش برآمد

کراچی میں بنگلے سے رکن اسمبلی کی بیٹی کی لاش برآمد
اسلام ٹائمز۔ ڈیفنس میں بنگلے کے اندر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ طبعی موت ہے جبکہ مرنے والی پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے رکن ممتاز علی چانڈ کی بیٹی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت میں ایک بنگلے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی تھی۔ ایس ایچ او گزری رضوان حیدر نے میڈیا کو بتایا کہ متوفیہ شفا چانڈ دختر ممتاز علی چانڈ رات کو سوئی تھی تو صبح جب اہلخانہ نے اسے جگایا تو وہ نہیں اٹھی، جس پر انہوں نے ڈاکٹر کو بلایا تو موت کی تصدیق کردی گئی۔ مرنے والی پنجاب اسمبلی کے رکن ممتاز علی چانڈ کی بیٹھی تھی جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ واقعہ چونکہ طبعی موت ہے لہٰذا اس سلسلے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 827928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش