QR CodeQR Code

شاہراہ قراقرم پر جے یو آئی کا دھرنا، جی بی کے سینکڑوں مسافر خوار

18 Nov 2019 16:55

چلاس تھور کے مقام پر شاہراہ کو صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک روزانہ بند کیا جاتا ہے، دھرنے کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے پلان بی کے تحت شاہراہ قراقرم پر دھرنے سے گلگت بلتستان کے سینکڑوں مسافر خوار ہونے لگے۔ جے یو آئی کے کارکنوں نے کے کے ایچ کو بلاک کر دیا، جس کے بعد جی بی کے سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے، شاہراہ کو صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک روزانہ بند کیا جاتا ہے، دھرنے کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے ضلعی عہدیداروں کی کال پر چلاس تھور کے مقام پر شاہراہ قراقرم ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کر دی گئی اور تحریک انصاف کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ دھرنے سے حاجی رحمت خالق، مولانا عبدالمحیط، مفتی ولی الرحمٰن و دیگر نے کہا کہ ناجائز اور سلکٹیڈ حکومت کے خلاف اُس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک عمران خان  استعفی دے کر گھر نہیں جاتے۔
 


خبر کا کوڈ: 827929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827929/شاہراہ-قراقرم-پر-جے-یو-ا-ئی-کا-دھرنا-جی-بی-کے-سینکڑوں-مسافر-خوار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org