0
Monday 18 Nov 2019 17:19

فلسطین پر اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت دنیا کے امن کو تہس نہس کردے گی، علامہ باقر زیدی

فلسطین پر اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت دنیا کے امن کو تہس نہس کردے گی، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے فلسطین پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت ساری دنیا کے امن کو تہس نہس کرکے رکھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مظالم میں مسلسل اضافہ پریشان کن ہے، اسرائیلی کے جارحانہ عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، فلسطین کا مسئلہ محض زمینی تنازع نہیں بلکہ یہ نسلوں کی بقاء کا معاملہ ہے، اسرائیلی بربریت پر اقوام عالم کی دانستہ چشم پوشی عالمی امن کو ناقابل تلافی نقصان کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد سمیت متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ایک انتہائی المناک سانحہ  ہے، اسرائیلی مظالم پر امت مسلمہ کی مجرمانہ خاموشی زخمی سینوں پر تیر چلانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر اور یمن سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کو بدترین انتقامی کاروائیوں کا سامنا ہے، عالم اسلام کی خاموشی نے دشمنوں کے حوصلے بلند کئے ہوئے ہیں، امت مسلمہ کو اپنی بقاء کے لئے ان مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی، یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، باوقار زندگی گزارنے کا اصول اور حالات کا تقاضہ یہ ہے کہ دشمن کو اسی کے لہجے میں جواب دیا جائے، امت مسلمہ نے اگر یہ بے حسی ترک نہ کی تو پھر سنگین نتائج کو بھگتنا پڑسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 827932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب