QR CodeQR Code

حکومت مہنگائی اور گراں فروشی کے سامنے بے بس ہے، مفتی نعیم

18 Nov 2019 17:59

تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ کراچی کے رئیس نے کہا کہ زبانی جمع خرچ پر عوام کو درپیش مسائل سے جھٹکارا نہیں دلایا جا سکتا ہے، حکومت پرائس کنٹرول ٹیموں کو متحرک کرکے عوام کو ریلیف دے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ کراچی کے رئیس مفتی محمد نعیم کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کے زخمووں پر نمک پاشی ہے، کمر توڑ مہنگائی کے باعث غریب اور متوسط طبقہ کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، حکومت مہنگائی اور گراں فروشی کے سامنے بے بس لگتی ہے، زبانی جمع خرچ پر عوام کو درپیش مسائل سے جھٹکارا نہیں دلایا جا سکتا ہے، حکومت پرائس کنٹرول ٹیموں کو متحرک کرکے عوام کو ریلیف دے، تاجر گراں فروشوں کو اپنی صفوں سے نکال باہر کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مٖفتی نعیم نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں تاجروں کی اخلاقی و شرعی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اردگرد موجود ذخیرہ اندوز اور گراں فروش تاجروں پر نظر رکھیں اور ان کو اپنی صفوں سے نکال باہر کریں، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کیا جائے، تاکہ ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا سکے اور ان افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 827936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827936/حکومت-مہنگائی-اور-گراں-فروشی-کے-سامنے-بے-بس-ہے-مفتی-نعیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org