0
Monday 18 Nov 2019 19:25

انڈیا اور اسرائیل کا تعصب و جارحیت دنیا کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، طاہر اشرفی

انڈیا اور اسرائیل کا تعصب و جارحیت دنیا کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، انڈیا اور اسرائیل کا تعصب و جارحیت دنیا کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ 104دن گزر گئے دنیا نے کشمیریوں کی آواز نہیں سنی، کیا اگر کسی یورپی برادری کیساتھ اسی طرح ہوتا تو دنیا ایسے ہی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی؟۔ اقوام عالم کو دوہرا معیار ترک کرکے دنیا کو ایک ہی آنکھ سے دیکھنا ہوگا، اسی دوہرے معیار نے تہذیبوں کے درمیان ناصرف دوریاں پیدا کیں بلکہ انہیں ایک دوسرے کے سامنے لا کر کھڑا کر دیا۔ مغرب کے اس رویے کی وجہ سے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو دھچکا لگا۔


انہوں نے ان خیالات کا اظہار دبئی میں عرب ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کا تقاضا ہے، یہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ جتنے بھی راستے ہیں وہ دوریاں تو پیدا کر سکتے ہیں لیکن مختلف تہذیبوں کو ایک دوسرے کے قریب نہیں لاسکتے، بدقسمتی سے نائن الیون کے بعد ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مہم شروع کی گئی جسے اسلاموفوبیا کا نام دیا گیا اور اسی تحریک کے نتیجے میں دیگر تہذیبوں کو ماننے والوں کے دلوں میں اسلام اور مسلمانوں سے نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اسلام کی حقانیت اور مسلمانوں کے امن پسندانہ رویے نے اس طوفان کے آگے بند باندھ دیا، یہی وجہ ہے کہ جو مغرب اسلاموفوبیا کا شکار تھا وہ یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہوا کہ اسلام ایک امن پسند دین ہے اور اس کے ماننے والے مسلمان دنیا کی امن پسند ترین قوم ہے۔
خبر کا کوڈ : 827948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش