QR CodeQR Code

پاکستان میں امیر غریب کیلئے ایک قانون بنائیں، قاضی عتیق الرحمان

18 Nov 2019 19:35

پی ایف پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں سیاستدانوں کو بیماری اقتدار سے علیحدہ ہونے اور نیب کے شکنجے میں آنے کے بعد لگتی ہیں، احتجاج جمہوری حق ہے مگر اسی وقت تسلیم کیا جا سکتا ہے جب وہ آئین و دستور کے منافی نہ ہو مہنگائی اور بیروز گاری عفریت کی طرح ملکی سلامتی کے درپے ہیں موجودہ حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان فلاح پارٹی کے سربراہ پروفیسر قاضی عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں امیر غریب کیلئے ایک قانون بنائیں، ملک کے قانون صرف اشرفیہ تک محدود کرنا ملک و ملت کیساتھ بدترین بددیانتی ہے، عدلیہ کو یکساں فیصلے دیکر عام آدمی کو بھی وہی انصاف دینا ہوگا جو سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کو ملا ہے، اللہ میاں صاحب کو صحت دے، بیماری پر سیاست گھٹیا بات مگر ہمارے ہاں سیاستدانوں کو بیماری اقتدار سے علیحدہ ہونے اور نیب کے شکنجے میں آنے کے بعد لگتی ہیں، احتجاج جمہوری حق ہے مگر اسی وقت تسلیم کیا جا سکتا ہے جب وہ آئین و دستور کے منافی نہ ہو مہنگائی اور بیروز گاری عفریت کی طرح ملکی سلامتی کے درپے ہیں موجودہ حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، بیروزگاروں کی فوج بڑھتی چلی جا رہی ہے، جس سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہو گا داخلی و خارجی محاذوں پرحکومت اپنا نقطہ نظر ثابت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ دھرنوں کے شرکاء میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے جامع نعیمیہ میں پی ایف پی لاہور کے تحت حافظ زاہد رازی کی زیرصدارت "شاہ امم و کشمیر کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل انجمن طلباء اسلام پاکستان محمد اکرم رضوی، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ارشد جاوید مصطفائی، صدر پنجاب پی ایف پی سید راشد حسین گردیزی، صدر لاہور ڈویژن رانا محمد نعیم، جنرل سیکرٹری ندیم منیر سعیدی، مورخ انجمن معین نوری سمیت دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا ایشو ثانوی حیثیت اختیار کر گیا حالیہ دھرنے کے اختتام پر پورے ملک کے لوگوں کو ازیت میں مبتلا کر دینا قرین انصاف نہیں، یہ صورت حال طویل ہوئی تو عوام اور سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کی راہ ہموار ہو جائے گی جو بیرونی طاقتوں کا ایجنڈا ہے، حکومت کو دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملات کو بہتری کی طرف لے جانے کے اقدامات اٹھانے ہوں گے، سیاسی قیادتیں خود بھی حالات کا ادراک رکھتی ہیں ملک کو اس مشکل صورتحال سے نکالنے کیلئے خود بھی کردار ادا کریں۔ پروفیسر قاضی عتیق الرحمن نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جہاد کشمیر کیلئے باقاعدہ اعلان کیا جائے اور کشمیرکاز کو نقصان پہنچانے والے غدار ِوطن سیاستدانوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 827950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827950/پاکستان-میں-امیر-غریب-کیلئے-ایک-قانون-بنائیں-قاضی-عتیق-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org