0
Monday 18 Nov 2019 21:21
کچھ تو ہے جسکی پردہ داری ہے

اگر کچھ نہ ہو رہا ہوتا تو نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز باہر نہ ہوتیں، میجر جنرل (ر) انیس باجوہ

اگر کچھ نہ ہو رہا ہوتا تو نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز باہر نہ ہوتیں، میجر جنرل (ر) انیس باجوہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان آرمی کے سابق وائس چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل (ر) انیس باجوہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پہلے بھی ڈیل کے نتیجے میں گئے تھے اور اب بھی ایسا ہی کچھ ہو رہا ہے۔ نجی چینل کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انیس باجوہ نے حکومت اور نون لیگ کے مابین ‘ڈیل’ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا میاں محمد نواز شریف کی طبیعت بلاشبہ ناساز ہے لیکن پھر بھی پردے کے پیچھے کچھ نہ کچھ کار فرما ضرور ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ سے بناکر ہی رکھتے ہیں، پہلے وہ چوہدری نثار کے ساتھ مل کر معاملات نمٹاتے تھے۔ انہوں کہا کہ معاملات کے کچھ اشارے ہوا کرتے ہیں، اگر کچھ نہ ہو رہا ہوتا تو نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز باہر نہ ہوتیں۔
 
خبر کا کوڈ : 827957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش