0
Monday 18 Nov 2019 21:45
حکومت اور فوج میں کوئی اختلاف نہیں

وزیراعظم اور آرمی چیف مسلسل رابطے میں ہیں، آئی ایس پی آر

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونیوالی ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوتی
وزیراعظم اور آرمی چیف مسلسل رابطے میں ہیں، آئی ایس پی آر
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف مسلسل رابطے میں ہیں اور دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں اور ملکی ترقی کے لیے دونوں رابطے میں ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج اور حکومت کی ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں، آرمی چیف اور وزیر اعظم دونوں رابطے میں ہیں کیوں کہ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ دونوں رابطے میں رہیں، جب بھی ضرورت ہو دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی ہیں لیکن ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوتی۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک آرمڈ فورسز کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے اور خطے میں قیام امن کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک آرمڈ فورسز کے کمانڈر جنرل یاسر گلر نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، دو طرفہ دفاعی امور کو بڑھانے اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ترک کمانڈر نے پاکستانی فوج کے خطے میں قیام امن کے لیے کردار کو سراہا اور امن کے استحکام کے لیے خطے میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 827960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش