QR CodeQR Code

ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈاکٹر حسن روحانی

18 Nov 2019 22:32

ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز نے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ 87 ہزار سے زائد افراد ہنگاموں میں ملوث ہیں۔ جبکہ ایرانی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ مظاہرین کی قیادت کرنیوالے افراد کی نشاندہی کرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جموہریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز نے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ 87 ہزار سے زائد افراد ہنگاموں میں ملوث ہیں۔ جبکہ ایرانی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ مظاہرین کی قیادت کرنیوالے افراد کی نشاندہی کرلی ہے۔ واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور ماہانہ خریداری کی حد مقرر کرنا درست عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں نے ماہرین سے مشاورت کے بعد یہ اقدامات کئے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد لازمی ہے، کچھ لوگ یقیناً حکومتی فیصلوں سے خوش نہیں، تاہم تخریب کاری اور بدمعاشی ہمارے لوگوں نے نہیں کی، بینک کو جلانا عوام نہیں بدمعاشوں کا کام ہے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظاہروں کے پیچھے سیاسی مخالفین اور غیرملکی دشمن عناصر ہیں، انقلاب اور ایران دشمنوں نے ہمیشہ توڑ پھوڑ کی اور سلامتی کی خلاف ورزیوں کی حمایت کی، اب بھی ایسا ہی کررہے ہیں، بدقسمتی سے کچھ مسائل پیش آئے، جس کی وجہ سے متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کچھ مراکز تباہ ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 827969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827969/ملک-میں-عدم-استحکام-پھیلانے-کی-اجازت-نہیں-دیں-گے-ڈاکٹر-حسن-روحانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org