0
Monday 18 Nov 2019 18:58

رومان محسود تحریک طالبان پاکستان حکیم اللہ گروپ کا نیا سربراہ مقرر

رومان محسود تحریک طالبان پاکستان حکیم اللہ گروپ کا نیا سربراہ مقرر
اسلام ٹائمز۔ تحریک طالبان پاکستان حکیم اللہ گروپ کے سربراہ شہریار محسود کی جگہ رومان محسود عرف مخلص یار کو نیا امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کیمطابق حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد جیسے ہی شہریار محسود اور سجنڑہ گروپ کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے تو شہریار محسود نے حکیم اللہ محسود کے نام پر الگ گروپ بنا لیا۔ حکیم اللہ گروپ کی امارت شہریار محسود نے سنبھال لی اور گذشتہ دنوں ان کے تمام ساتھیوں نے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے شہریار محسود کی دستبرداری کے بعد رومان عرف مخلص یار کو حکیم اللہ گروپ کا امیر مقرر کر دیا۔ مخلص یار کا شمار بیت اللہ محسود اور حکیم اللہ محسود کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا ہے، مخلص یار نے حکیم اللہ محسود کے ساتھ قریبی وقت گزارہ ہے اور اس کا شمار حکیم اللہ کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

رومان محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ سے ہے۔ ذرائع کیمطابق مخلص یار کو امارت ملتے ہی اس نے اپنے تمام ساتھیوں سے آخری سانس تک لڑنے کا حلف لیا اور اندرونی طور پر تمام تر اختلافات کے خاتمے کا بھی عزم کیا۔ ذرائع کیمطابق رومان محسود کے امارت سمبھالتے ہی اس نے نہ صرف اپنے ساتھیوں کو اکھٹا کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا بلکہ ٹی ٹی پی کے امیر مفتی نور ولی کے ساتھ پائے جانے والے اختلافات کے خاتمے کے لیے بھی عزم ظاہر کیا ہے۔ اگر رومان محسود نے حکیم اللہ گروپ کو منظم کیا تو یہ پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ پاکستان کو زیادہ تر نقصان کا سامنا حکیم اللہ محسود کے دور میں کرنا پڑا تھا۔
خبر کا کوڈ : 827970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش