0
Monday 18 Nov 2019 22:45

امریکہ اور برطانیہ ہانگ کانگ کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردیں، چین

امریکہ اور برطانیہ ہانگ کانگ کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردیں، چین
اسلام ٹائمز۔ لندن میں تعینات چینی سفیر نے امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردیں۔ خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے لیے چینی سفیر لیو شیاؤمنگ کا کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ سمیت غیرممالک کو ہانگ کانگ کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے، جیسا کہ مظاہرین پولیس کے ساتھ تصادم کرہے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ چند مغربی ممالک نے کھلم کھلا انتہائی تشدد پسند مظاہرین کی حمایت کی، امریکا کے ایوان نمائندگان نے واضح طور پر ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کے لیے نام نہاد ہانگ کانگ ہیومن رائٹس اور ڈیموکریسی ایکٹ کا معاملہ اٹھایا جو چین کے اندرونی معاملات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اور دارالعوام کی خارمہ امور کی کمیٹی نے ہانگ کانگ کے حوالے سے چین سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیانات دیتے ہوئے رپورٹس شائع کیں۔ برطانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے مخصوص سیاست دانوں نے بدترین رویہ اختیار کیا اور یہاں تک کہ ہانگ کانگ کی آزادی کا پراپیگنڈے کے سرغنہ کو ایوارڈ پیش کرنے کا منصوبہ بنایا۔ چینی سفیر نے کہا کہ ہانگ کانگ کی حکومت حالات کو قابو میں لانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 827973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش