QR CodeQR Code

عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یو ٹرن، منافقت اور کٹھ پتلی ہے، بلاول

18 Nov 2019 22:54

اپنی ٹوئٹ میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ میں نا لبرل ہوں، نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی منافق ہوں، میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں اور ایک سال سے سیاست میں ہوں۔ بلاول نے وزیراعظم کو براہ راست کہا کہ تم 70 سال کے بوڑھے ہو، 20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یو ٹرن، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نا لبرل ہوں، نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی منافق ہوں، میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں اور ایک سال سے سیاست میں ہوں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کو براہ راست کہا کہ تم 70 سال کے بوڑھے ہو، 20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہوں، اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یو ٹرن، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول خود کو لبرل کہتا ہے، وہ لبرل نہیں بلکہ لبرلی کرپٹ ہے، بلاول بھٹو کی تھیوری سے تو آئن اسٹائن بھی گھبرا گیا ہے کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے، آئن اسٹائن کی روح اس سے بھی زیادہ اس وقت تڑپ اٹھی ہوگی جب بلاول نے کہا کہ جب زیادہ بارش ہوتی ہے زیادہ پانی آتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 827974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827974/عمران-خان-کی-کوئی-پہچان-ہے-وہ-یو-ٹرن-منافقت-اور-کٹھ-پتلی-بلاول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org