0
Monday 18 Nov 2019 21:43

آرمی چیف ایران پہنچ گئے، ایرانی افواج کے سربراہ سے ملاقات

آرمی چیف ایران پہنچ گئے، ایرانی افواج کے سربراہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے برادر اسلامی ملک کی فوج کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں اور خطے میں امن و امان کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سرکاری دورے پر تہران پہنچے، جہاں انہوں ںے ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد حسین سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان علاقائی سکیورٹی کے امور سمیت پاک ایران سرحد پر سکیورٹی کے حوالے سے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ دریں اثناء آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک آرمڈ فورسز کے کمانڈر جنرل یاسر گلر نے ملاقات کی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، دو طرفہ دفاعی امور کو بڑھانے اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ترک کمانڈر نے پاکستانی فوج کے خطے میں قیام امن کے لیے کردار کو سراہا اور امن کے استحکام کے لیے خطے میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 827978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش