QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ سے رابطہ

18 Nov 2019 23:17

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرتا رہے گا اور بھارت کے پانچ اگست کے غیرقانونی یکطرفہ عمل کے ذریعہ غیرانسانی لاک ڈاؤن میں کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سیکیورٹی کونسل کے صدر کو خطوط لکھ دیے جس میں اقوام عالم سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرتا رہے گا اور بھارت کے پانچ اگست کے غیرقانونی یکطرفہ عمل کے ذریعہ غیر انسانی لاک ڈاؤن میں کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا اسی لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر سیکیورٹی کونسل اور جنرل سیکریٹری کو خطوط لکھے ہیں جن میں وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حصے بخرے کرنے کے بھارتی اقدام کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ خطوط میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا، وزیرخارجہ نے یو این موگپ کو مضبوط بنانے پر زور دیا، پاکستان کی درخواست پر وزیرخارجہ کا خط اقوام متحد کے رکن ممالک میں سلامتی کونسل کی آفیشل دستاویز کے طور پر مشتہر کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 827979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827979/مقبوضہ-کشمیر-کی-صورتحال-وزیر-خارجہ-کا-اقوام-متحدہ-سے-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org