0
Monday 18 Nov 2019 23:38

صدر مملکت عارف علوی کی کوئٹہ آمد، سڑکوں پر ٹریفک جام

صدر مملکت عارف علوی کی کوئٹہ آمد، سڑکوں پر ٹریفک جام
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، ان کی آمد کے موقع پر شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، وزیراعلٰی جام کمال خان، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ صدر مملکت کی کوئٹہ آمد کے موقع پر ایئرپورٹ روڈ اور زرغون روڈ آمدورفت کے لئے بند کردی گئی۔ زرغون روڈ کی بندش سے ملحقہ علاقوں میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی اور ملحقہ سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ صدر عارف علوی کوئٹہ میں لائیو اسٹاک ایکسپو کا افتتاح کریں گے، اس کے علاوہ وہ گورنر، وزیراعلٰی اور کابینہ اراکین سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر صدر پاکستان کو مختلف ترقیاتی منصوبوں اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 827982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے