0
Monday 18 Nov 2019 23:45

وزارت داخلہ کیجانب سے نواز شریف کے بیرون ملک جانیکا نوٹیفکیشن جاری

وزارت داخلہ کیجانب سے نواز شریف کے بیرون ملک جانیکا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف علاج کے لئے کل لندن جارہے ہیں۔ اُن کی صحت سفر کے قابل ہے اور تیاریاں مکمل ہیں۔ ائیر ایمبولینس کو کلئیرنس مل گئی۔ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان میاں صاحب کے ساتھ جائیں گے۔ وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پرون ٹائم پرمیشن لیٹرجاری کردیا۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت اس قابل ہوگئی ہے کہ سفر کرسکیں۔ پلیٹ لیٹس اور شوگرلیول کو مناسب سطح پر رکھنے کے لئے ادویات دی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب ائیر ایمبولینس کو کلئیرنس مل گئی ہے جو منگل کی صبح آٹھ بجے لاہور پہنچ جائے گی۔ ایئرایمبولینس میں آپریشن تھیٹر اور آئی سی یو کی مکمل سہولتیں موجود ہیں، جہاں انتہائی نگہداشت کے ماہر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود ہوگا۔ وزارت داخلہ نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ عدالتی حکم پر صرف ایک بار کے لئے اجازت دی گئی ہے تاہم نوازشریف کا نام ای سی ایل پر برقرار رہے گا اور وہ چارہفتوں میں وطن واپسی کے پابند ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 827984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش