QR CodeQR Code

سعودی عرب میں 14 فیصد الکوحل والی شراب حلال قرار دیدی گئی

18 Nov 2019 23:55

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ سعودی عرب میں 14 فیصد الکوحل والی شراب حلال قرار دے کر اس کی سر عام فروخت کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلامی ملک کہلانے والے سعودی عرب میں شراب کی سر عام فروخت پر مسلم امہ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں 14 فیصد الکوحل والی شراب حلال قرار دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ سعودی عرب میں 14 فیصد الکوحل والی شراب حلال قرار دے کر اس کی سر عام فروخت کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلامی ملک کہلانے والے سعودی عرب میں شراب کی سر عام فروخت پر مسلم امہ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ لیکن تاحال سعودی حکام کی جانب سے ایسا نہ تو کوئی اعلان کیا گیا اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے حوالے سے یہ باتیں گردش کرتی رہی ہیں کہ سعودی عرب میں شراب کو حلال قرار دے دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 827986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827986/سعودی-عرب-میں-14-فیصد-الکوحل-والی-شراب-حلال-قرار-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org