0
Tuesday 19 Nov 2019 00:49

نواز شریف آج لندن کیلئے روانہ ہوں گے

نواز شریف آج لندن کیلئے روانہ ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کے لیے آج صبح 10 بجے لندن روانہ ہوں گے، لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر وزارت داخلہ انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے چکی ہے۔ وزارت داخلہ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی لیکن ان کا نام بدستور ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل رہے گا۔ نواز شریف کو صرف ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ نواز شریف آج صبح 10 لندن بجے روانہ ہوں گے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر سے ایئر ایمبولینس صبح پونے 9 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچ جائے گی جس کے لیے علامہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے تیاری مکمل کرلی ہے۔ ایئر ایمبولینس شریف خاندان کو لے کر حج ٹرمینل سے روانہ ہوگی اور  نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 827989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش