QR CodeQR Code

کرنٹ اکاؤنٹ اکتوبر 2019ء میں 4 سال میں پہلی بار سرپلس میں تبدیل ہوگیا ہے، عمران خان

19 Nov 2019 10:39

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بلآخر درست سمت میں جارہی ہے، ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی سمت کو درست قرار دے دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بلآخر درست سمت میں جارہی ہے، ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ اکتوبر 2019ء میں 4 سال میں پہلی بار سرپلس میں تبدیل ہوگیا، جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہے جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جاری کھاتوں میں ایک ارب 28 کروڑ ڈالر خسارہ تھا۔ عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ اکتوبر 2019ء میں کرنٹ اکائونٹ کا بیلنس پلس 99 ملین ڈالر رہا، جو ستمبر 2019ء میں 284 ملین ڈالر تھا۔ انہوں نے لکھا کہ اکتوبر 2018ء میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ ایک ہزار 280 ملین ڈالر تھا۔ عمران خان نے برآمد کنندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی مزید حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

 


خبر کا کوڈ: 827999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/827999/کرنٹ-اکاؤنٹ-اکتوبر-2019ء-میں-4-سال-پہلی-بار-سرپلس-تبدیل-ہوگیا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org