QR CodeQR Code

عمران خان مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا کر قوم کو دھوکا دے رہے ہیں، مولانا عطا الرحمان

19 Nov 2019 10:53

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنماء نے کہا کہ ہم نے ایسی شاہراہوں کو بند کرنے کی کوشش کی ہے، جس سے عام فرد کو پریشانی نہیں ہو گی، ہم ایک بڑی پریشانی کو ختم کرنے کے لیے باہر نکلے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایسی شاہراہوں کو بند کرنے کی کوشش کی ہے، جس سے عام فرد کو پریشانی نہیں ہو گی، ہم ایک بڑی پریشانی کو ختم کرنے کے لیے باہر نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قوم کے راستے میں بڑی رکاوٹ کو دور کر رہے ہیں، ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے اور مہنگائی عروج پر ہے، اس لیے عوام کو کچھ پریشانی تو برداشت کرنا پڑے گی، اس حکومت نے ہماری بنیادیں ہلا دی ہیں اور آج ملک کے نظریے کو جھوٹا قرار دیا جا رہا ہے، ہمارے عقیدے پر وار کیے جا رہے ہیں، جمہوریت منجمد ہو گئی ہے۔ سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ قوم ہمارے ساتھ ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ ہم ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں، یہ تاثر دینا ٹھیک نہیں ہے کہ ہم اپنے کارکنان کے ساتھ نہیں ہیں ہم ہر جگہ پر اپنے کارکنان کے ہمراہ ہیں اور کارکنان بھی مسائل کو سمجھتے ہیں، وہ اپنی قیادت پر مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے مطالبات میں ایک نکتہ یہ بھی ہے کہ آئین کے مذہبی نکات کو نہیں چھیڑا جائے، عمران خان مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا کر قوم کو دھوکا دے رہے ہیں۔ رہنماء جے یو آئی (ف) نے کہا کہ عمران خان دوغلی پالیسیوں پر گامزن ہیں جبکہ ہمارے مطالبات پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ہمارے ساتھ ہے۔ رہبر کمیٹی میں بھی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں موجود ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 828000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828000/عمران-خان-مدینہ-کی-ریاست-کا-نعرہ-لگا-کر-قوم-کو-دھوکا-دے-رہے-ہیں-مولانا-عطا-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org