QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، میڈیا سنٹر کی انٹرنیٹ سروس صحافیوں کیلئے سوہان روح

19 Nov 2019 10:53

صحافیوں کے ایک گروپ نے  بتایا کہ میڈیا سنٹر میں انٹرنیٹ سروس غیر تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سنٹر میں انٹرنیٹ کی رفتار سے تمام صحافی سخت پریشان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ایک چھوٹے سے کمرے میں قائم ’’میڈیا سنٹر‘‘ جو فی الوقت وادی کشمیر صحافیوں کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، میں گزشتہ  کئی دنوں سے جاری غیر تسلی بخش انٹرنیٹ سہولیت کے باعث جہاں نیوز آپریشن بری طرح سے متاثر ہورہا ہے وہیں اخبارات کی اشاعت بھی متاثر ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں 5 اگست کو انٹرنیٹ کی معطلی کے ایک ہفتے کے بعد انتظامیہ نے صحافیوں کے لئے میڈیا سنٹر کا قیام عمل میں لایا تھا جہاں وادی کشمیر کے صحافی اپنا پیشہ ورانہ کام انجام دیتے ہیں۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ میں قائم میڈیا سنٹر میں گزشتہ کئی دنوں سے انٹرنیٹ دو یا تین گھنٹے چلتا ہے تو باقی وقت معطل ہی رہتا ہے جو صحافیوں کے لئے سوہان روح بن گیا ہے۔ صحافیوں کے ایک گروپ نے  بتایا کہ میڈیا سنٹر میں انٹرنیٹ سروس غیر تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سنٹر میں انٹرنیٹ کی رفتار سے تمام صحافی پریشان ہیں اور وادی کے تمام اخبارات کی اشاعت بری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 828002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828002/مقبوضہ-کشمیر-میڈیا-سنٹر-کی-انٹرنیٹ-سروس-صحافیوں-کیلئے-سوہان-روح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org