0
Tuesday 19 Nov 2019 10:57

وادی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات اور پری پیڈ موبائل سروس پر پابندی برقرار

وادی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات اور پری پیڈ موبائل سروس پر پابندی برقرار
اسلام ٹائمز۔ اب جبکہ کشمیر وادی میں کبھی کبھار لگنے والی بندشوں اور غیر اعلانیہ ہڑتال کے آج 108 دن مکمل ہونے والے ہیں، تو ابھی بھی 5 اگست سے عائد مواصلاتی بریک ڈاؤن کے نقوش باقی ہیں، گزشتہ تین ماہ سے نہ پری پیڈ موبائل سروس اور نہ ہی کسی طرح کی انٹرنیٹ خدمات میسر ہیں۔ انٹرنیٹ خدمات پر پابندی جاری رہنے سے سماج کے تمام شعبہ بشمول صحافی، تاجر، طلاب اور کاروباری طبقہ جات بری طرح سے متاثر ہیں۔ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو انٹرنیٹ سروس دستیاب نہ ہونے سے پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ دنوں اس بات کا چرچا تھا کہ براڈ بینڈ سہولیات کو مشروط بنیادوں پر بحال کیا جائے گا لیکن ابھی تک اس میں کوئی پیشرفت نظر نہیں آرہی ہے۔ ادھر وادی کشمیر میں تین ماہ بعد سیکورٹی کے سخت انتظامات کے بعد ریل سروس کچھ حصوں میں بحال کی گئی ہے۔ تین ماہ اسکول اگرچہ بند رہے لیکن انتظامیہ نے پڑھائی کے بغیر ہی امتحانات لینے کا فیصلہ کیا۔ تین ماہ بعد اگرچہ کشمیر کے حالات معمول پر آتے نظر آرہے ہیں لیکن موبائل و انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے حوالے سے ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 828004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش