QR CodeQR Code

تشدد اور بدامنی پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

19 Nov 2019 11:15

جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو ہم ان لوگوں کے خلاف فیصلہ کن اور انقلابی کارروائی کریں گے، جو شہریوں کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے بعض شہروں میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کیخلاف پونیوالے احتجاجی مظاہروں کے دوران پرتشدد کاروائیاں کرنے والے عناصر کو متنبہ کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بدامنی پیدا کرنے والے عناصر کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ ایران کی تیل کی پیداوار اور اسکی تقسیم کے قومی ادارے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کو ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت ایک ہزار ریال سے پندرہ سو ریال مقرر کی گئی، اور پرائیوئٹ گاڑیوں کیلئے 60 لیٹر تیل کا کوٹہ مقرر کیا گیا۔ جبکہ اضافی تیل کی خریداری پر فی لیٹر تیل کی قیمت تیس ہزار ریال مقرر کی گئی۔

اس فیصلے کے بعد ایران کے کئی شہروں میں مظاہرے شروع ہو گئے، ساتھ ہی ان مظاہروں میں تشدد اور بدامنی کا عنصر نمایاں ہوتا گیا۔ ان احتجاجی مظاہروں کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے متعلق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو ہم ان لوگوں کے خلاف فیصلہ کن اور انقلابی کارروائی کریں گے، جو شہریوں کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زیرِ حراست بعض افراد کے پاس سے بندوق اور چھریاں بھی برآمد کرلی گئیں۔ دوسری جانب ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مقصد ایک سال میں تقریبا 2 ارب 55 کروڑ ڈالر اضافی سبسڈی حاصل ہوگئی۔
 


خبر کا کوڈ: 828008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828008/تشدد-اور-بدامنی-پھیلانے-والے-عناصر-کیخلاف-سخت-کاروائی-کی-جائیگی-سپاہ-پاسداران-انقلاب-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org