0
Tuesday 19 Nov 2019 12:21

سابق وزیراعظم نواز شریف صحتیاب ہوکر جلد واپس آئیں گے، خرم دستگیر

سابق وزیراعظم نواز شریف صحتیاب ہوکر جلد واپس آئیں گے، خرم دستگیر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خرم دستگیر نے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف صحتیاب ہوکر جلد واپس آئیں گے۔ لاہور ایئرپورٹ پر نواز شریف کو روانہ کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی صحت آج بھی خراب تھی، لیکن ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کرنے کے بعد یہاں سے روانہ کردیا ہے۔ خرم دستگیر نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد کے مرض کی تشخیص نہیں ہو سکی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ نون کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ نواز شریف کے قریبی ساتھی بھی ان کے ہمراہ ہیں جن میں شہباز شریف، ڈاکٹر عدن، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 828014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب