0
Tuesday 19 Nov 2019 13:10

ہم نے کسی کو این آر او نہیں دیا، عدالتی فیصلے کے سامنے خاموش ہیں، گورنر سندھ

ہم نے کسی کو این آر او نہیں دیا، عدالتی فیصلے کے سامنے خاموش ہیں، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کتے مارنے پر بین الاقوامی ادارے اعتراض کرتے ہیں، ہمیں اس مہم کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک روانگی پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو کوئی این آر او نہیں دیا، ہم صرف عدالتی فیصلے کے سامنے خاموش ہیں، این آر او کسی کو نہ دینا ہے نہ دیا ہے۔ لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے بچے سے متعلق سوال کے جواب میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی شروع کی گئی کتا مار مہم پر بين الاقوامی ادارے اعتراض کرتے ہيں، لاڑکانہ کے زخمی بچے کی بہت بری حالت ہے، ہمیں اس کتا مار مہم کو ديکھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کتوں کو سڑکوں پر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا، ان کیلئے کمپاؤنڈ بنا کر رکھنے کے اخراجات زیادہ ہیں، حکومت ان عالمی اداروں سے رابطے قائم کرکے متبادل طریقہ اور حل کے بارے میں کام کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 828029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش