0
Tuesday 19 Nov 2019 13:31

سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، گلگت بلتستان کیلئے 2 ارب 26 کروڑ کا توانائی منصوبہ منظور

سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، گلگت بلتستان کیلئے 2 ارب 26 کروڑ کا توانائی منصوبہ منظور
اسلام ٹائمز۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی( سی ڈی ڈبلیو پی )کے اجلاس میں گلگت بلتستان کیلئے 2 ارب 26 کروڑ کا توانائی کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں 31.6 ارب روپے لاگت کے 8 منصوبے منظور کر لئے جبکہ 195.1 ارب روپے کی لاگت کے 5 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 31.6 ارب روپے لاگت کے 8 منصوبے منظور، جبکہ 195.1 ارب روپے کی لاگت کے 5 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں علاقے کی ترقی، تعلیم، توانائی، گورننس، صحت، صنعت و تجارت، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ اور خوراک و زراعت سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں جنوبی پنجاب میں غربت کے خاتمے کے لیے 15524.58 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔ اجلاس میں بنیادی تعلیم کے حصول کے لیے کمیونٹی اسکولوں کے قیام کے لیے 5194.558 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ دوسرا منصوبہ گلگت بلتستان میں پن بجلی اور قابل تجدید توانائی-II کے لیے 2260.194 ملین روپے کا پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا، جبکہ توانائی کے مزید دو منصوبے تربیلا چوتھا توسیعی پن بجلی پروجیکٹ کل لاگت 122977 ملین روپے اور جھمپیر اور گھارو میں ونڈ پاور منصوبے کے لئے 13405.87 ملین روپے کی لاگت کے پیش کیے گئے، اجلاس نے دونوں منصوبوں کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے۔
خبر کا کوڈ : 828033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش