QR CodeQR Code

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے، مصطفیٰ کمال

19 Nov 2019 15:47

کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ شکر کرتا ہوں کہ 3 سال قبل میری کی گئی پریس کانفرنس بالکل صحیح ثابت ہوئی ہے، الطاف حسین مہاجروں کے نام پر سیاست کررہا تھا، الطاف حسین کے انڈیا سے مدد مانگنے کے بیان پر کسی مہاجر کے گھر پر پولیس نہیں گئی ہے، مہاجروں پر سے الطاف حسین کا ٹیگ ہٹ چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی سے کشمور اور کشمور سے کشمیر تک کے نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ میرے ساتھ آؤ، ہم ملک ٹھیک کرسکتے ہیں، ہمارے دامن کرپشن سے پاک ہے، آنے والا وقت پاک سرزمین پارٹی کا ہے، وزیراعظم کی مدت پوری کرنا ضروری نہیں ہے، بس جموریت باقی رہنی چاہیئے۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے احتساب عدالت میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کل وزیراعظم کی تقریر سے انتہائی مایوسی ہوئی ہے، مجھے اب کوئی امید نظر نہیں آئی کہ ملک میں کچھ بہتری ہوگی، یہ فیصلہ عدالتوں کا تھا مگر وزیراعظم کہتے ہیں کہ انہوں نے رحم کیا۔ مصطفٰی کمال نے کہا کہ ملک میں آئینی بحران ہے، وزیراعظم نے بلاول زرداری کی نقل اتار دی، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سندھ کے وزیراعلٰی سے بات نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے دورہ کراچی کے بعد کہا تھا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ بنگالی و افغانیوں کے شناختی کارڈ ہیں، اس کے باوجود کراچی کو 162 ارب روپے نہیں دیئے گئے۔

چئیرمین پی ایس پی نے کہا کہ عوام اداروں کو نہیں ملک کو بچائیں گے، اس حکومت سے وابستہ تمام امیدیں ختم ہوگئی ہیں، عمران خان کے دور میں ظلم انتہا کو پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان نے چیف جسٹس اور آئندہ چیف جسٹس کا نام لے کر کہا کہ عدالتی نظام کو بہتر کرے، اس وقت عدالتی نظام بہتر تھا جب حکومت حمایتی فیصلے آرہے تھے، عدالتیں اپوزیشن کے خلاف فیصلہ دیں تو عدالتیں ٹھیک ہیں۔ چئیرمین پی ایس پی نے کہا کہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں ہے، یہ ملک ایسے نہیں چلے گا، سںدھ کے بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں، جس کی ویکسین نہیں ہے، لوگ بیماریوں سے مر رہے ہیں، مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، غریب مررہا ہے مگر اس حکومت کو اپنی اجارہ داری کی پڑی ہے، ملک اس طرح نہیں چلے گا، ملک چلانے والوں کو اب اس  بات کا فیصلہ کرنا چاہیئے۔ ایم کیو ایم سے متعلق انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے، شکر کرتا ہوں کہ 3 سال قبل میری کی گئی پریس کانفرنس بالکل صحیح ثابت  ہوئی ہے، الطاف حسین مہاجروں کے نام پر سیاست کررہا تھا، الطاف حسین کے انڈیا سے مدد مانگنے کے بیان پر کسی مہاجر کے گھر پر پولیس نہیں گئی ہے، مہاجروں پر سے الطاف حسین کا ٹیگ ہٹ چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 828039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828039/بانی-ایم-کیو-الطاف-حسین-نے-بھارت-میں-سیاسی-پناہ-کی-درخواست-دے-دی-ہے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org