0
Tuesday 19 Nov 2019 16:34

خالی ہاتھ واپس نہیں آئے حکمران دن گننا شروع کر دیں، مولانا فضل الرحمان

خالی ہاتھ واپس نہیں آئے حکمران دن گننا شروع کر دیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران دن گننا شروع کر دیں ہم اسلام آباد سے ایسے ہی واپس نہیں آئے۔ بنوں میں تقریب سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کا کوئی نظریہ نہیں، ان کے پاس مخالفین کو گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں، ووٹ چوری کرکےحکومت کرنےکی اجازت نہیں دے سکتے، ہم پاکستان کی جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لیے نکلے ہیں، ان کی جڑیں کٹ چکیں اب اپنے دن گنتے جائیں، ہم اسلام آباد بلاوجہ نہیں گئے اور ایسے ہی واپس نہیں آئے۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہم باوقار سیاست اور حکومت کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم پر الزامات لگائے گئے، الزام لگایا کہ منی لانڈرنگ ہوئی ہے لیکن ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان سے کوئی پیسہ غیرقانون طور پر نہیں گیا، تو پھر کیوں ڈرامے کئے گئے؟، چلو بھر پانی میں ڈوب مرو، سب کو چور کہنے والا آج کیا منہ دکھائے گا۔ انہوں نے اپنی بہن کو این آر او ضرور دیا، ان کی سلائی مشین کی کمائی 70 ارب ڈالر روپے ہے، ایسی کوئی مشین ہمیں بھی دلا دو۔ عمران خان سے پی ٹی آئی کے اندر کے لوگ حساب مانگتے ہیں، اتنا بڑا چور دوسروں کو چور کہہ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 828044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش