QR CodeQR Code

دھرنے کے باعث پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر عائد پابندی ختم

19 Nov 2019 18:17

بائیس اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی وجہ سے پنجاب بھر میں آئی جی پنجاب نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کی وجہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا تھا۔ آزادی مارچ کے اختتام کے بعد آئی جی پنجاب نے چھٹیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کیلئے خوشخبری، آئی جی پنجاب نے چھٹیوں پر پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بائیس اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی وجہ سے پنجاب بھر میں آئی جی پنجاب نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کی وجہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا تھا۔ آزادی مارچ کے اختتام کے بعد آئی جی پنجاب نے چھٹیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے چھٹیوں پر پابندی ہٹانے کے احکامات سی سی پی او لاہور سمیت تمام اضلاع کوڈی پی اوز کو بھجوا دیئے ہیں جم میں کہا گیا ہے کہ افسران اپنے اضلاع میں اہلکاروں کو  معمول اور قانون کے مطابق چھٹیاں دیں۔
 


خبر کا کوڈ: 828046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828046/دھرنے-کے-باعث-پولیس-اہلکاروں-کی-چھٹیوں-پر-عائد-پابندی-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org