0
Tuesday 19 Nov 2019 17:44

کے پی حکومت نے بیت الخلا تلاش ایپ کا افتتاح کر دیا

کے پی حکومت نے بیت الخلا تلاش ایپ کا افتتاح کر دیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عالمی یوم بیت الخلا کے موقع پر پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران خان بنگش نے بتایا کہ پاکستان میں 79 ملین سے زیادہ لوگ ٹوائلٹ کی سہولت سے دور ہیں اور اس اسمارٹ فون ایپ سے اپنے قریب ترین سرکاری بیت الخلا کو تلاش کیا جاسکتا ہے، جس سے عوام اور بالخصوص سیاح مستفید ہوں گے، اس ایپ کے ذریعے عوامی شکایات کو بھی سنا جائے گا۔ کامران خان بنگش نے کہا کہ صحت و صفائی کے حوالے سے ٹیکنالوجی کو قابل عمل اور عوام کو بااختیار بنا رہے ہیں، صوبے کے تمام محکمہ جات کو ڈجیٹلائز کر رہے ہیں اور شہریوں کو ایک چھت تلے خدمات تک رسائی دینے کے ہدف کے قریب ہیں، بہت جلد خیبر پختونخوا سروسز لوکیٹر ایپ بھی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 828058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش